ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شینزو آبے پھر جاپان کے وزیراعظم بن گئے

شینزو آبے پھر جاپان کے وزیراعظم بن گئے

Thu, 02 Nov 2017 10:56:40    S.O. News Service

ٹوکیویکم نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شینزو آبے کو جاپانی پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر سربراہ حکومت منتخب کر لیا ہے۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کومائٹو نامی جماعت کی شمولیت کے بعد اس اتحاد کے پاس پارلیمان کی دو تہائی نشستیں ہیں۔ اب آئین میں تبدیلی کے منصوبے کی راہ ہمورا ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا کے ساتھ تازہ کشیدگی کے تناظر میں آبے آئین میں درج امن پسندی کی شق بدلنا چاہتے ہیں۔ جاپانی آئین کے مطابق ملکی دستے صرف اسی وقت لڑ سکتے ہیں یا گولی چلا سکتے ہیں جب ملکی سرحدی حدود میں کوئی حملہ ہو۔


Share: